سلامتی کونسل؛ پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی شدید مخالفت

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس ہوا، جس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں، برطانوی، فرانسسیسی اور دیگر ممالک نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خون ریزی، تباہی اور انسانی المیے کا مؤجب قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس اسرائیل سے فوجی کارروائیاں روک کر غزہ میں امداد پر سے پابندیاں فوری اور مستقل ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو غزہ میں امن کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا اقدام قرار دے دیا۔

عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ غزہ اہلِ فلسطین کا ہے اور انہی کا رہے گا، پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر

افغان طالبان کا قتل عام

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں

امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے

روسی افواج کیف پر قبضہ کر لیں گی: قدیروف

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مضبوط اتحادی رمضان قدیروف نے

روپے کی قدر میں بہتری

?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز میں

قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق

?️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے

ناٹو کی سرگرمیاں قطب شمالی کو تنازعے کے میدان میں بدل سکتی ہیں: روس

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں: روسی سفیر برائے بیلجیئم، دنیس گونچار نے خبر رساں ادارے

کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے