?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے جدہ میں خصوصی میڈیا ٹاک میں بتایا کہ عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا اور گرمجوشی دکھائی دے رہی تھی، ملاقات میںدو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے، ایک معاہدہ انسداد منشیات کے حوالے سے تھا، دوسرے معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے، 500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، اس رقم کو پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آبی وسائل کی ترقی اور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں ان کی حالیہ رسائی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
شاہ محمود نے کہا کہ وزیراعظم اور ولی عہد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کی رو سے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ایک اعلیٰ سطح رابطہ کونسل کا قیام معرض وجود میں آئے گا جس کے تحت ہمارے درمیان مستقبل میں ادارہ جاتی سطح پر ایک “اسٹرکچرڈ انگیجمنٹ پلان” ترتیب دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد کے مطابق، ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انہیں اگلے دس سال کے دوران، دس ملین، افرادی قوت درکار ہو گی جس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، ایک معاہدہ “کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کے حوالے سے ہوا۔ دو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے، ایک معاہدہ انسداد منشیات کے حوالے سے تھا، دوسرے معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے، 500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، اس رقم کو پاکستان میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آبی وسائل کی ترقی اور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے او آئی سی اور اس کی آئندہ سمت کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کی۔ میں نے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کیا ہے ۔ عید کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان کے خدوخال طے کرنے کیلئے سعودی افسران کا وفد پاکستان تشریف لائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے
اکتوبر
صیہونی جنگی جرائم میں کون سے ممالک شامل ہیں؟ ترک صدر کی زبانی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مغربی ممالک کی
اکتوبر
’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے
مارچ
ساتھی پروفیسر کی جبری معطلی پر راجوری یونیورسٹی کے اساتذہ کی بھوک ہڑتال
?️ 4 مارچ 2025جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ
ستمبر
ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں
مارچ
کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،
مئی
دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے
اگست