?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کا مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نعرے بازی اور حکومتی کارروائی پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستانی زائرین کے ایک گروپ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے سلسلے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں سے بدتمیزی کی تھی اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔
ان کے ہمراہ دورے پر بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسمٰعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تاہم گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں اس وقت افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے تھے جب وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد وہاں پہنچا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے مطابق مسجد میں موجود پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی ’چور‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
ایک اور ویڈیو میں زائرین کو وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی اور انہیں گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان دونوں وزرا کو سعودی حفاظتی گارڈز نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
سائبر اور جاسوسی کے میدان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
غزہ کے خلاف اسرائیل کے خطرناک منصوبے کے طول و عرض
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور جنگ بندی کے عمل میں صیہونی
اپریل
وزیر اعظم نے ایک اور یو ٹرن لیا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور یور ٹرن لیا
مارچ
روس کا امریکہ اور نیٹو پر یوکرین میں اسلحہ اور فوج بھیجنے کا الزام
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحہ
مارچ
لات کے بھوت بات سے نہیں مانتے؛ اسرائیل کا ضاحیہ پر حملہ روک دیا گیا
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:ایران کی سخت انتباہ کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جون
حکومت تنخواہ داروں سے 38فیصد ٹیکس لیتی ہے، جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیتی. مفتاح اسماعیل
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف 26 اور 27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے۔ دفتر خارجہ
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 26 اور 27 نومبر
نومبر
ایرانی سرزمین پر نئے حملوں کے بارے میں امریکی دہشت گردوں کا بیان
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے
جون