سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی وطن پہنچ گئے

?️

کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں موجود مزید 62 پاکستانی رہائی کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ مطابق ان پاکستانیوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی مداخلت اور ان کی واپسی کے لیے فنڈز کا انتظام کرنے سے عمل میں آئی۔

اس ضمن میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘میرےاحکامات پر سرمائے کا انتظام کیا گیا اور ایک خصوصی پرواز 62 پاکستانی قیدیوں کو لے کر سعودی عرب سے وطن واپس پہنچی تا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‘بیرونِ ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد اور وطن واپسی کے لیے ان کی معاونت اپنے لوگوں سے میری حکومت کا وعدہ ہے’۔

سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے مئی میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ ہوا تھا۔

قبل ازیں فروری 2019 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کے توجہ دلانے پر 2 ہزار 107 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔

بعدازاں اکتوبر میں اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی حقوق کو بتایا تھا سعودی عرب میں شاہی فرمان میں شاہی معافی کے تحت 579 پاکستانیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی

?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست

?️ 6 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا

ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل

?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز

ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق

?️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے

صدر مملکت کی علماء کرام سے اپنا کردار نبھانے اپیل

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا جواب جمع ہوگیا، نیب پراسیکیوٹر کا احتساب عدالت میں بیان

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم

نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے