?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد کیا گیا جس کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے موجود 1100 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے بعد جلد پاکستان واپسی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد وہاں موجود گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان لےکر جارہے ہیں جبکہ یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم لے جانے کے لیے تیار ہیں، اگر ہمیں ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی یہاں چھڑا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں سزایافتگان کے سلسلے میں تعاون اور انسداد جرائم کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
ان دونوں معاہدوں پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دستخط کیے جبکہ انسداد منشیات کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط ہوئے ہیں جس پر مملکت کی جانب سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کیے ہیں۔
شیح رشید نے بتایا کہ تیس پاکستانی قیدی ایسے ہیں جو قتل اور منشیات کے جرم میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت ہوچکی ہے، انہیں نہیں لے جا سکتے جبکہ ابھی ان قیدیوں کو لے کر جا رہے ہیں جن کی تھوڑی سزا ہے اور جن پر سنگین کیسز نہیں ہیں، سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔
اس سوال پر کہ قیدیوں کی پاکستان منتقلی کب تک مکمل ہوگی وزیر داخلہ نے کہا کہ سمجھ لیں یہ سارا پراسیس مکمل ہو گیا ہے، جتنی جلد ممکن ہوسکے گا یہ کام کیا جائے گا جبکہ گیارہ سو قیدی ایسے ہیں جنہیں ہم نے منتقل کرنا ہے اور کوئی پیسے نہیں دینے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان
مئی
غزہ کے شہریوں کی مدد کی خواہاں پاکستانی این جی اوز ’ویزے مسترد‘ کیے جانے سے پریشان
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی روز کی
اکتوبر
گوگل کا 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
26ویں ترمیم کیلئے ووٹ: بی این پی مینگل نے سیمہ احسان، قاسم قاسم رونجھو کو پارٹی سے نکال دیا
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بی این پی مینگل نے 26 ویں ترمیم
اکتوبر
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی