سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان سرکاری اہلکاروں کی فہرست میں توسیع کر دی ہے جنہیں اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ضروری ہوگا، شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا یہ نیا ریگولیٹری قدم مبینہ طور پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نئے ضابطے کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کے گوشوارے عوام کے لیے قابلِ رسائی بنا دیے گئے ہیں، اس سے شہریوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ کسی بھی افسر کے سرکاری ملازمت میں شمولیت سے لے کر اب تک کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ دیکھ سکیں۔

اس فیصلے کا اعلان جمعرات کو انکم ٹیکس نوٹی فکیشن ایس آر او 2263 کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت ’شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز، 2023‘ میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئی ترمیم کے تحت ’پبلک سرونٹ‘ کی تعریف کو نمایاں طور پر وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ تعداد میں سرکاری اہلکار اس دائرہ کار میں شامل ہو سکیں۔

اب اس اصطلاح میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے ساتھ ساتھ خود مختار اداروں، سرکاری ملکیتی کمپنیوں اور کارپوریشنز میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہوں گے۔

نیا قانون ان اہلکاروں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں نیب آرڈیننس 1999 میں درج استثنیٰ حاصل ہے۔

اس سے قبل یہ شرط صرف سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں تک محدود تھی، جس کے باعث بڑی تعداد میں سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اس دائرے سے باہر رہ جاتے تھے۔

متعدد سرکاری سطحوں اور سرکاری ملکیتی اداروں کے ملازمین کو اثاثہ جات افشا کرنے کے ایک ہی نظام میں لانے کا مقصد احتساب کے لیے زیادہ یکساں اور جامع معیار تشکیل دینا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر

چیئرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین

عرب دنیا تیار رہے

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے

یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری

?️ 21 ستمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے

بلوچستان: زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

?️ 20 مئی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی

جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ

?️ 2 دسمبر 2025 جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے