?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی گئی اور منظوری کے لئے اسے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی اور منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کالائسنس جاری کیا گیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعدتشکیل دی ، اس سلسلے میں وزارت تعلیم، کامرس، زراعت ،انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گردباؤنڈری وال ،فیلڈمیں کیمرے لگیں گے، عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائدکی مارکیٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی۔
مشہور خبریں۔
قطر کا مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف انتباہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:قطر نے ایک بیان جاری کرکے مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو
اپریل
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث
جولائی
سندھ ہائیکورٹ میں پیکا کےخلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صحافتی تنظیموں کی پریونشن آف الیکٹرانک
مارچ
نیتن یاہو کی کابینہ کو ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے حجم پر تشویش
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے لیے جاسوسی کے جرم میں 30 صیہونی آباد
دسمبر
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
برداشت کی جنگ
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:کل اپنے 40ویں دن میں داخل ہو رہا ہے اور ابھی
نومبر
طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا
جون