سب کیلئے اچھا یہی ہوگا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، سینیٹر مشاہد حسین سید

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوگوں کو تقسیم نہیں کررہی بلکہ جوڑ رہی ہے، سب کیلئے اچھا یہی ہوگا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے جو نتائج آئے ہیں ان میں لارجر سنگل پارٹی تحریک انصاف ہے، اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیئے، پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ ملا ہے تو تسلیم کرکے اس کی سیٹیں اسے دی جائیں، ان کو خواتین کی مخصوص نشستیں بھی دینی چاہئیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ایسی پارٹی ہے جس کو نوجوان اون کرتے ہیں، وفاق کو مضبوط کرنے میں پارٹی کا بہت اہم کردار ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتا ہے تو قومی ترانہ شروع ہوتا ہے، وہاں قائد اعظم کا ذکر ہوتا ہے پھر علامہ اقبال کا ذکر کیا جاتا ہے، یہ وفاق کیلئے اچھی علامت ہے، یہ جماعت تو لسانی یا کسی بھی اور بنیاد پر تقسیم نہیں کر رہی بلکہ یہ تو جوڑ رہے ہیں۔

اسی طرح سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا سب سے پہلے مطالبہ بھی میں نے ہی کیا، عام انتخابات کے بعد اب عام معافی دی جانی چاہیے، عمران خان کو رہا کیا جائے کیوں کہ وہ سیاسی قیدی ہیں انہیں عام معافی دی جائے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، اس سے قبل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت جاوید ہاشمی و دیگر سیاسی قیدیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہا ہوں اور ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

انہوں نے ایوان بالا میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں، ٹکراﺅ کی سیاست سے نقصان ہمیشہ ملک کا ہوتا ہے، سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے اور اس منصوبے کی پایہ تکمیل سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، سی پیک کی افادیت کے بارے میں ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا چاہیئے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن

🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم

الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں

صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے

کیا صیہونی فوج غزہ میں کسی مقصد کے لیے لڑ رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا

🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا

سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز

امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی

پنجاب انتخابات کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی اپیل مسترد کردی

🗓️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 14

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے