🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما عمر ایوب نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کی سزاؤں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دے دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ فوجی عدالت سے سویلینز کیخلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں، فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیرحراست افراد کیخلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا، مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت، طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔
قبل ازیں سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں سے 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں سنائی گئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب رکھتے ہیں، مجرمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ متعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر مزید قبضہ، ہرات صوبے کی اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا
🗓️ 14 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر
1 دیدگاه
اگست
’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا
جنوری
یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت
مئی
امریکی تہذیب کا ہتھیار اور تشدد سے کیا جوڑ ہے؟
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ کے
جون
صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات اس حد تک پہنچ
جنوری
آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
🗓️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر
اسرائیل کیساتھ تعلقات سے متعلق دو ٹؤک اعلان کر دیا
🗓️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر