?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے کو 9 برس بیت گئے، لواحقین کے زخم آج بھی تازہ لیکن حوصلے پہاڑ سے بلند ہیں۔
16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں، آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید محمد علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اس کو بھولی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد علی شہید نہایت ہی زندہ دل اور یاروں کا یار تھا، اسکول میں بھی گولڈن بواۓ کے نام سے جانا جاتا تھا، میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا، شاید اس نے لڑائی لڑی ہے پھر زندگی نے وفا نہیں کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علی میرے بہت قریب تھا، آج بھی مجھ سے کوئی پوچھے تو میرا ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں ہیں کیونکہ شہید تو زندہ ہوتا ہے، علی مجھے کہتا تھا کہ ماما میں آپ کو وہ خوشی دوں گا کہ آپ یاد رکھیں گی، مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ شہادت کی بات کر رہا تھا۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید شایان ناصر کے والد نے بتایا کہ شایان سائنسدان بننا چاہتا تھا، فزکس میں ہمیشہ اول آتا تھا، اسے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگنڈا ہے وہ نہ کیا جائے، مشہور قول ہے کہ ’ملک میں اپنی نہیں تو کسی اور کی فوج ہو گی‘، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید ننگیال اور شموئیل طارق کی بہن نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ننگیال اور شموئیل کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی ایس میں داخلے کا مقصد تھا کہ پاک فوج کو جوائن کرے، خود بھی وہ پاک فوج میں شمولیت کے خواہش ظاہر کرتے تھے، الحمداللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائی شہید ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی
اپریل
نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)
اگست
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
آپ کے جانے سے ہم یتیم ہوگئے؛عرب صارفین کا جنرل سلیمانی سے اظہار عقیدت
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک عرب صارف نے شہید سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے
اگست
نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے
جون
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر