🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ البتہ مسعود خان کے نام کی منظوری کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس اور سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں اسد مجید خان کی بطور پاکستانی سفیر مدت مکمل ہونے پر پاکستان جلد واشنگٹن میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا اور اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کا نام زیر غور ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے امریکہ میں اپنا سفیر منتخب کرنے کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس عہدے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر سردار مسعود خان اُمیدوار کے طور پر سر فہرست ہیں۔
تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ مسعود خان آزاد جموں و کشمیر میں صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جس کے بعد اب وہ سفیر کا عہدہ قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جب تک اسد مجید خان اپنی مدت پوری کریں گے یہ مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ اسد مجید خان نے جنوری 2019ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں واشگٹن میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس عہدے پر ان کی 3 سالہ مدت جنوری 2022ء میں مکمل ہو رہی ہے۔
جس کے بعد مسعود خان کو اس عہدے پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سبق صدر آزاد کشمیر مسعود خان 2 بار جینیوا میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر اور نیویارک اور چین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان
اکتوبر
ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھیں، مافیاز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، سرفراز بگٹی
🗓️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
دسمبر
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا
جون
صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی
دسمبر
صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر”
جون
فلسطین کی آزادی کی تحریک: مزاحمت کی جڑ کبھی خشک نہیں ہوگی
🗓️ 15 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی آزادی کی تحریک نے مغربی سلفیت میں شوٹنگ
مئی
کورونا سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
فروری