?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نہیں چلائے جاسکے۔سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی، ملک میں 35ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق نا اہل حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک میں اس وقت لوڈ شیڈنگ ہے، کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توانائی حکام کے ساتھ متعدد اجلاس کیے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں اس وقت 35ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس میں 6 ہزار میگا واٹ ہائیڈل پاور سے حاصل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نہیں چلائے جاسکے اور کئی پلانٹس گیس اور تیل کی وجہ سے بند پڑے ہیں جس میں سابق حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک میں اس وقت لوڈ شیڈنگ ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق نا اہل حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک میں اس وقت لوڈ شیڈنگ ہے، کیونکہ سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کراچی پورٹ پر ٹرمینلز ناکافی ہیں، سابقہ حکومت اتنی نااہل تھی کہ اسے کوئی پرواہ نہیں تھی، ہفتہ کی صبح راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا جسے 24 ماہ میں مکمل ہونا تھا، ہم نے 72 روز میں ایسے فلائی اوورز بنا کر عوام کو دیے۔خیال رہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی شامل تھی جو ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی.


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کا عزم
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کے
نومبر
ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ
مارچ
مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر
ستمبر
ٹرمپ کی منشیات مخالف جنگ محض ایک بہانہ ہے
?️ 1 دسمبر 2025ٹرمپ کی منشیات مخالف جنگ محض ایک بہانہ ہے امریکا کے سابق
دسمبر
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے سے خبردار کیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے عرب نیٹ
ستمبر
فلسطینی وزارت صحت کا اقوام متحدہ کو میمورنڈم
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینیوں نے متعدد نرسوں، طبی عملے اور طبی خدمات کی شرکت
جولائی
امریکی صدر سعودی بادشاہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے خواہاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن اپنے مغربی ایشیا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے
جولائی
190 ملین پاﺅنڈز، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مارچ