?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سے تین روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد فیصلہ سنانے کی متفرق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت پیش ہوئے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہوگیا ہے لیکن ہماری درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں آیا، پیر کو پھر جیل سماعت کے لیے سائفر کیس مقرر ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا، ایک بات اور بتایئے گا پریس میں آیا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقلی پر آپ کو اعتراض ہے؟ حالانکہ آپ کی اپنی پٹیشن اٹک سے اڈیالہ منتقلی تھی وہ منظور ہوئی ہے۔شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پھر یہ پریس میں آپ کی طرف سے اتنی بحث کیوں چل رہی ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ ہماری طرف سے آفیشلی تو ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ میں حیران تھا آپ کی اپنی پٹیشن منظور ہوئی پھر یہ کیوں کہہ رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں یہ تھا کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس دیں گے لیکن نہیں دی گئی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیٹر کلاس ہوگی کھوسہ صاحب کی پٹیشن تھی اس پر نوٹس کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ پہلے سے محفوظ ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر گرینڈ مسجد کے مبلغ کی تقریر پر سنسر شپ کا تنازعہ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی نیوز نیٹ ورک الاخباریہ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد
دسمبر
میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی
?️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا
دسمبر
پینٹاگون نے اسرائیل کے خلاف انسدادِ جاسوسی وارننگ کو اعلیٰ ترین سطح تک بڑھا دیا
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران کے خلاف جارحیت
جون
مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے
مئی
ایران کا امریکہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:ایران نے امریکہ کی جانب سے مبینہ جارحیت اور معاہدوں کی
جون
قومی اسمبلی میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے پر بحث ہوئی
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں
نومبر
ایران کی نظامی اور سیاسی استحکام کی وجہ سے امریکی تسلط ہوا تباہ: انصاراللہ
?️ 16 جون 2026سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر
جون
ایران جنگ جیت گیا؛ صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ گیورا آئلینڈ
مئی