?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں کرسکے، الیکشن لڑنے کے لیے اپنی برطانوی شہریت چھوڑ دوں گا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری نے مزید کہا کہ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتی تھی لیکن چیلنجز بہت زیادہ تھے۔
گورننس کے راستے میں مشکلات آتی ہیں۔اس طرح کی مشکلات آئیں گی اس کی ہمیں توقع نہیں تھی۔کہا جاتا ہے کہ پنجاب میں گورننس خراب ہے لیکن خرابی کیا ہے کسی کے پاس جواب نہیں۔زلفی بخاری نے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ صحت کارڈ اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق حکومت کے بڑے کارنامے ہیں۔
شاید اہم اچھے لوگوں کو فل فلیش طریقے سے آگے نہیں لا سکے۔زلفی بخاری نے کہا کہ مارچ اپریل تک انٹرنیشنل کموڈٹی پرائس کم ہونے سے مہنگائی کم ہوگی۔وزیراعظم عمران خان عوام کے لئے فکرمند اور مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔قبل ازیں ۔ سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملوث ہے۔
موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کوبیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھایا۔ تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہیں، بیرون ملک مشن کی ذمے داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔ تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء بھی پیش کیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اب
فروری
کورونا: بیرون ملک سے پاکستان آنے والی مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی
جنوری
شام میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر بمباری
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں واقع
دسمبر
امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس
?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے
مارچ
مریم نواز وزیر اعلٰی پنجاب منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر
فروری
خیبرپختونخوا: ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
?️ 19 جولائی 2025ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن
جولائی
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے
فروری