زرمبادلہ میں اضافۃ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔

اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں غوروفکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالا تو ہمیں شدید چیلنجز کی شکار معیشت ورثےمیں ملی،معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے،معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھا، چیلنجز کے باجود ہم نے معیشت کو درست سمت میں ڈالا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے بہترین معاشی ترقی کی، 1997 میں ہم نے معاشی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا سامنا کیا،افراط زر تقریبا 30 فیصد تک پہنچ چکا تھا،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے، افراط زر 29.2 سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آگیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے تبدیل ہو کر 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں بدل چکا ہے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب تقریبا 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہوگیا، دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں،2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، پرائیویٹائزیشن جیسے سخت اور ناگزیر فیصلے کیے، پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں،عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحات کو سراہا،حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں،اصلاحات کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،ایف بی آر کو پہلی بار کاغذوں سے نکال کر ڈیجیٹائز کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2025میں ٹیکس وصولیوں میں26فیصد اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اورفرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سےمکمل کی گئی، چیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کودوبارہ درست سمت میں ڈال دیا ہے، ٹیم ورک کےبغیریہ کام ممکن نہیں تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقتدارسنبھالا تودرپیش چیلنجز کا بخوبی علم تھا، مالی نظم وضبط بحال اورسرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا، حکومتی نظام کووسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نےمعاشی بہتری اور اصلاحات کوسراہا۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں

 ممکن ہے بن سلمان امریکہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹیں:صہیونی میڈیا

?️ 17 نومبر 2025  ممکن ہے بن سلمان امریکہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹیں:صہیونی میڈیا

صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،

ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق سندھ پولیس کا اہم فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری اور ان کے

ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار

?️ 18 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے

ماسکو اور تل ابیب کے درمیان اختلافات کی وجہ

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے دعویٰ کے مطابق روسی سائبر فوج نے صیہونی

چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے

امریکہ بچوں کے کھیلوں کو جنگی آلات میں کیسے تبدیل کرتا ہے؟

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:پوکمون گو جیسے بچوں کے کھیلوں کے ذریعے جمع کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے