?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرعی زمین کو رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے،آنے والی نسل کو خوراک مل سکے گی؟ فوڈ سیکیورٹی شدید خطرے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فوری طور سے عمودی تعمیرات کی طرف آغاز کیا جائے، درختوں کی کٹائی پر سخت قوانین کی ضرورت ہے، ماحول بچانا سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 سال میں کتنی زرعی زمین رہائشی ا سکیموں کی نذر ہوئی؟ صوبائی حکومتیں ڈیٹا اکٹھا کریں۔ زرعی زمین کے بے دریغ استعمال سے ہم اپنی خوراک کا مستقبل بیچ رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحولیاتی توازن بگڑنے لگا ہے، ہاؤسنگ کی لالچ زرعی زمین نگل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور نیشنل فریم ورک کے بغیر اربن ڈویلپمنٹ ناگزیر ہے، صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر زرعی زمینوں کے تحفظ کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے تاکید کی
نومبر
پینٹاگون کے سربراہ بھی صیہونیوں پر برھم؛ وجہ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر
اپریل
تم غنڈے اور بدمعاش ہو : چین کا امریکہ سےخطاب
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے
مارچ
صیہونیوں کو حزب اللہ کا انتباہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے وفادار دھڑے کے
جنوری
جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد تربیت یافتہ دہشت گرد تھے، رانا ثنااللہ
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف
مئی
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر
فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا
?️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر
ستمبر