?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یہ فائدہ اپنے مسافروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی میل/ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ اسی طرح پی آئی اے کی اندرونِ ملک تمام پروازوں کی دونوں کلاسوں پر کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس رعایت کا اطلاق اگلے 30 روز کے لیے ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح رہے کہ ریلویز میں 94 فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے 90 فیصد اکانومی کلاس کے ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ روز 17 جولائی کو جاری کردیا جائے گا۔
سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ایئرلائنز کو بھی یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کر کے ان کے کرایوں میں بھی کمی کے اقدامات کریں گی۔
یاد رہے کہ 14 جولائی کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہاں یہ بھی مدِ نظر رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایدف) سے قرض معاہدے کی بحالی کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول 248 روپے تک پہنچ گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
آئی ایس پی آر کا شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین
?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے
اگست
آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کے لیے حکومت کی امریکا سے مددکی درخواست
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا
جون
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر
مارچ
یمن بحران کا کوئی فوجی حل نہیں:سلامتی کونسل
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
مغربی عوام کا صیہونی کنیسٹ کے سربراہ کے رباط کے دورے کے خلاف احتجاج
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:مغرب کے مظاہرین نے صہیونی کنیسٹ کے سربراہ امیر اوحانا کے
جون
حماس کے خلع سلاح اور غزہ کی مستقبل کی حکمرانی پر کوئی معاہدہ نہیں: اے بی سی
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیوز نیٹ ورک اے بی سی نے آج جمعرات کے روز
اکتوبر
شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن
?️ 11 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف مراکشی باشندوں کے مظاہرے
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:مراکشی حکومت کےصیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر