?️
لندن(سچ خبریں) ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنےپراتفاق کرتی ہوں،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ریحام خان نے عوام کے سامنے معافی مانگ لی اور جرمانہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کی معافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، عدالتی حکم پر ریحام خان نے عوام کےسامنےمعافی مانگ لی اور جرمانہ بھرا، انشا اللہ ایک دن ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی قانون ہوگا، جوبیشترمیڈیانمائندوں کو جھوٹ،جعلی خبروں پر بے کیفرکردارتک لے جائیگا ، یہ سب تب ہوتاہے جب قانون کی بالادستی ہوتی ہے ، اب اگلی باری کمشنر راولپنڈی کی ہے۔
یاد رہے برطانوی عدالت کے حکم کے بعد ریحام خان نے معافی نامہ اور ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اشاعات پر زلفی بخاری کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، زلفی بخاری پر لگائے جھوٹےالزامات پر غیرمشروط معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنےپراتفاق کرتی ہوں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کاقانون پاکستان میں لانے کوآزادی اظہارکیخلاف کہاجاتاہے، اس طرح کاقانون لانےکی کوشش پر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کاجھوٹاہوناایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن سلامتی مشیر
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر
اپریل
پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی
نومبر
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری
حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار
?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک
مارچ
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی
مئی
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل
موساد اور شباک نے غزہ میں فوجی شکست کو تسلیم کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر جنگ نے آرمی
مئی