ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

عاصم منیر

?️

ملتان (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،سیلاب متاثرین سے ملاقات میں آبادکاری اور بحالی تک مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پورپیروالا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ہے، قصور اور ملتان پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا کور کمانڈرز لاہور اور ملتان نے استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل نے امدادی کارروائیوں میں مصروف اہلکاروں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے جذبے، تیاری اور دن رات محنت کو سراہا، متاثرین نے پاک فوج کی بروقت مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی، اچھی طرزحکمرانی اور عوامی شراکت پر مبنی ترقی وقت کی ضرورت ہے، متاثرہ آبادی کو ہر سال جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تیز کی جائے۔

مشہور خبریں۔

یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

?️ 23 مارچ 2023سری نگر: (سچ خبریں) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاون خصوصی کی وضاحت

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران

ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں

نیتن یاہو ایک نیے اسکینڈل کیس میں گرفتار

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: قطر کی حکومت سے رقم وصول کرنے کی وجہ سے

اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو

ترکی کے جنگی جہاز کاآن کا منصوبہ بحران کا شکار؛ وجہ؟

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی کانگریس نے ترکی کو جنگی جہاز کاآن کے انجن کی

ایران کے میزائل نے اسرائیل کی قلعی کھولی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے