?️
اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ رواں سال عیدالفطر پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جا سکے اور اس مقصد کے لیے اراکین کمیٹی نے ان علما سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے ماضی میں شوال کے چاند دیکھنے سے متعلق اعلان کی عوامی مخالفت کی تھی۔
کمیٹی کے کچھ اراکین نے عید کی متوقع تاریخ کے بارے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے قبل از وقت اعلان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے سامنے متعدد اراکین نے خدشات کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات کے اس طرح کے بیانات سے پشاور کی قاسم خان مسجد کے مفتی پوپلزئی جیسے علما کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ رواں سال بھی کمیٹی کے اختیار کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
اس معاملے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ماضی سے منہ موڑ لینا ضروری ہے جب ملک میں 4 عیدیں منائی گئیں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر اور مختلف مسالک کے علما کے ساتھ اس عمل میں شامل ہیں۔
انہوں نے قاسم خان مسجد انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے رمضان المبارک پوری قوم کے ساتھ منایا اسی طرح وہ شوال کے چاند کے بارے میں بھی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیئرمین نے حال ہی میں مفتی پوپلزئی سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے نمائندے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بھیجے لیکن قاسم خان مسجد انتظامیہ نے نہ صرف اس پیشکش کو رد کردیا تھا بلکہ اپنی رویت ہلال کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثنا کمیٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں علما سے بات چیت ہوئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں اور انہوں نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے۔تاہم عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ کے رکن کا حالیہ بیان کمیٹی کے لیے ایک نیا چیلنج تھا۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ (12 مئی) کو شوال چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے اور اس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے
جون
فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، نیفتالی بینیٹ نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبہال لیا
?️ 14 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے انتہاپسند اور فلسطینیوں کے
جون
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں
جون
صیہونی کابینہ میں استعفوں کی لہر کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر کے مطابق، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں
جولائی
فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما
ستمبر
آکسفیم: غزہ میں ایک انسانی تباہی پھیل رہی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "آکسفیم” نے ایک بیان میں کہا ہے
جولائی
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی