?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور لگاتار چھٹے دن کمی کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 228.45 روپے پر آ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا اور ڈالر کی قیمت دن کے اختتام پر 228 روپے 45 پیسے رہی اور روپیہ گزشتہ روز کے 229 روپے 63 پیسے کے مقابلے میں 0.52 فیصد مضبوط ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 229.63 کی سطح پر بند ہوا تھا جمعہ کو دن کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔
جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں 0.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی تجارت 227.75 روپے پر ہو رہی تھی۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد نے کہا کہ ہنڈی حوالہ نیٹ ورکس اور افواہیں پھیلانے میں ملوث بینکوں کے خلاف سخت کارروائی لیے جانے سے روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواہوں اور مصنوعی ذرائع سے ڈالر کی قدر میں جو اضافہ ہونا شروع ہوا تھا اب اس میں کمی آ رہی ہے، جس رفتار سے ڈالر فروخت کیا جا رہا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی مد میں آنے والی غیرملکی امداد کی آمد اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی بدولت توقع ہے کہ غیرملکی درآمدات میں کمی ہو گی۔
فنانشل ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ کچھ بھی بدلا نہیں ہے البتہ اب ایکسپورٹرز نے انتہائی تیزی سے ڈالر فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایکسپورٹرز کو اپنی رقم واپس لانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا تھا کیونکہ اس کے بعد ان کی جانب سے دی جانے والی نقد رقوم کو قبول نہیں کیا جاتا، اس کے علاوہ اگر یہ ایکسپورٹرز غیرملکی کرنسی کے ساتھ کسی دوسرے ملک کا سفر کررہے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ بینک سے تسلیم شدہ رقم نکلوانے کی رسید فراہم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے
دسمبر
غزہ جنگ میں اسرائیلی نقصانات کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اہم وجوہات
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافے کی
جولائی
اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا
جون
صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200
جولائی
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت
جون
2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز
دسمبر
حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ
مارچ
اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل اسرائیل
دسمبر