?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت پیٹرولم نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ساتھ تفصیلات شیئر کر دیں،وزارت پیٹرولیم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 3 ریفائنریز روسی خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پی آر ایل روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 50 فیصد صلاحیت رکھتی ہے جبکہ پارکو کے پاس روسی خام تیل کو صاف کرنے کی 30 فیصد صلاحیت ہے۔بائیکو کے پاس روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 80 فیصد صلاحیت ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں کا سامنا ہے۔
تاہم کسی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں، توانائی کےعدم تحفظ کے پیش نظر ہم مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں، روس سے جو بھی توانائی ملتی ہے اسے ترقی دینے میں کافی وقت لگے گا۔ جبکہ اس بیان کے ردِعمل میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا بلاول بھٹو نے ٹھیک بات کی،اس وقت واقعی ہم روس سے کوئی تیل نہیں لے رہے،ہمارا فرض ہے ہم وزارت خارجہ کو اعتماد میں لیں۔
ہم تیل کی خریداری سے متعلق ابہام دورکریں گے اور اس معاملے پر کنفیوژن دور کرنے کیلئے تمام تفصیلات وزارت خارجہ کو فراہم کر دیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے،روس سے ہمیں خام تیل اسی قیمت پر ملے گا جو دنیا کو دیا جا رہا ہے۔ روس سے خام تیل ہمیں ملے گا اور ڈسکاؤنٹ میں ملے گا۔امید ہے کہ روس ہمیں ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا،ڈیزل اور پیٹرول رعایتی قیمت پر دے گا۔روس ہمیں اتنی ہی رعایت دے گا جتنی دوسرے ممالک کو دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں جن میں دو پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں،روس کی ٹیم جنوری میں پاکستان آ رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے، فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی
?️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر
مئی
یمن میں ایک جامع سیاسی حل پر اردن کا زور
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے بحرینی
اگست
نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے
نومبر
یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر
ستمبر
بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ
اپریل
غزہ کے لوگوں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کا دخل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے معتبر ذرائع ابلاغ میں
دسمبر
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی روشنی میں
مئی
ٹرمپ کے بارے میں روسی فلاسفر کی انتہائی اہم پیشگوئی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:روس کے معروف فلسفی اور مفکر، الکساندر دوگین نے امریکی سیاست
جنوری