?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی۔نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے ( این اے سی ) ایک بیان میں کہا ہے کہ خدمات کے شعبے میں توقع سے زائد نمو کی وجہ سے پاکستان نے دوسری سہ ماہی میں معیشت کی نمو کا تخمینہ 0.92فیصد سے بڑھا کر 1.34 فیصد کردیا تھا۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر کی نئی فنانسنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے میکرو اکنامک استحکام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں حکومت پیشرفت کی تعریف کی ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ اس کا پورے سال کا جی ڈی پی نمو کا ہدف 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد تھا اور اسے توقع ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں مزید رفتار پکڑیں گی۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے ایک رپورٹ میں نوٹ کہا ہے کہ معیشت شعبہ جاتی تغیرات کے باوجود لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہی ہے، جس کا سہرا این اے سی کے تازہ ترین جی ڈی پی سے متعلق اعدادوشمار کے سر ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ زراعت اور خدمات کے شعبے اقتصادی توسیع میں کردار ادا کررہے ہیں جبکہ صنعتی بحالی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سال بہ سال کی بنیاد پر نمو کی شرح 1.10 فیصد رہی، جبکہ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 2.57 فیصد رہی، تاہم صنعتی شعبہ سکڑ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ سال بہ سال بنیاد کی بنیاد پر 0.18 فیصد سکڑ گیا جس سے ہدفی پالیسی مداخلتوں کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی نمو 2.75 فیصد تک پہنچ جائے گی اور خدمات کے شعبے میں سب سے زیادہ نمو دیکھنے میں آئے گی۔
کراچی میں واقع ایک بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ0.92فیصد سے بڑھا کر2.75فیصد کردیا گیا تھا۔
بروکریج فرم کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اوسط شرح نمو 1.54 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں2.33 فیصد تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد
دسمبر
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
اسرائیل کی موجودہ تنہائی کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کاروں اور سابق عہدیداروں نے زور دے کر کہا
ستمبر
برطانیا، فرانس اور جرمن کا بیان غزہ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: انگلستان، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے غزہ میں صیہونی
اگست
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج
اگست
ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی
فروری
امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق کے حامی برہم
?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق
دسمبر