?️
کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے مخالفین کو ’نفرت اور تقسیم کی سیاست‘ کے فروغ دہندگان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ذریعے شہر کے انفرااسٹرکچر کی ترقی اور بہتری کے لیے 30 ارب روپے خرچ کریں گے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ تعصب پر مبنی پریس کانفرنسیں کرنے میں یقین نہیں رکھتے، بلکہ عملی کام کے ذریعے جواب دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ٹاؤنز کو 14 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، اوزیڈ ٹی (آکٹرائے اور ضلعی ٹیکس) کے تحت 27 ارب روپے موصول ہوئے اور 6 ارب روپے مزید ’کمپیٹیٹیو اینڈ لیوایبل سٹی آف کراچی (کلک) پراجیکٹ کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔
ہر یونین کمیٹی کے لیے گرانٹ (جو پہلے 5 لاکھ روپے تھی) بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ٹاؤنز کے پاس روڈ کٹنگ فنڈز کے تحت 70 کروڑ روپے دستیاب ہیں، جن کے مؤثر استعمال کی وہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ عوامی فلاح کے لیے کام ہو سکے۔
میئر نے یہ بات اتوار کو محمد شاہ اسٹریٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور معائنہ کرنے کے بعد کہی، یہ ترقیاتی کام شہر کے پرانے علاقے میں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، تنگ گلیوں میں خالص کنکریٹ بلاکس نصب کیے گئے ہیں، سیوریج سسٹم کو جدید بنایا گیا ہے، اور ترقیاتی عمل کے دوران عملہ تاجروں کی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل مشغول رہا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ اس کے زیرِ کنٹرول علاقے میئر کے دائرہ اختیار میں آئیں، لیکن اس کے باوجود، ان کا انتظامیہ ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’شہر ایک ہے، تو اس کا نظام بھی ایک ہونا چاہیے، اور مزید کہا کہ اختیارات کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی
متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات، عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی
?️ 26 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے
مارچ
11 روزہ جنگ میں ہم نے صرف اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، حماس کا اہم بیان
?️ 13 اگست 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اہم بیان
اگست
سیلابی تباہ کاریوں سے اربوں روپے کا نقصان، پاکستان بزنس فورم کا زرعی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے
ستمبر
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر