راک نے وین ڈیزل پر کیا  الزام لگایا؟

راک نے وین ڈیزل پر کیا  الزام لگایا؟

🗓️

کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے ‘فاسٹ اینڈ دی فیوریس’ فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو ‘ہیرا پھیری’قراردے دیا۔ ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔

29 دسمبر کو غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو  میں اداکار  ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ  مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے  اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز  میں واپس نہیں آرہا۔ اس کے علاوہ  انٹرویو میں  اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی  تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا۔

کچھ ماہ قبل معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ‘فاسٹ اینڈ فیوریس ‘سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔

تاہم پال واکر  کی موت کے بعد  جہاں مداح ایک بار پھر ڈیوائن جانسن کو  فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں اداکاری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل نے گزشتہ ماہ نومبر میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں ڈیوائن جانسن سے فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ’ میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن  وقت آ گیا ہے، دنیا فاسٹ 10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرے بچے آپ کو میرے گھر میں انکل کے نام سے پکارتے ہیں’۔

 

مشہور خبریں۔

باب العمود میں صہیونی جارحیت کی پانچویں رات

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پانچویں

تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر

غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال

🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ

🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے

عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم

🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

ڈالر کی کمی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع باہر بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو

مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی

🗓️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے