راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سمیت دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے الزام میں 532 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے میں ان افراد کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ ان افراد پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت مقدمہ چلایا جائے یا نہیں، ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد ہی مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔

ان ملزمان کو راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پولیس کے پاس ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، 532 مشتبہ افراد میں سے 374 کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہوئی ہے کیونکہ مشتبہ افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے جن میں 2 خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان تمام لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے یا سی سی ٹی وی فوٹیج، انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع سے شناخت کیا گیا ہے، متعدد ملزمان گرفتاری کے خوف سے اپنے گھروں سے مفرور ہیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں مطلوب ہر فرد کو ہر قیمت پر گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، راولپنڈی پولیس نے 18 ایف آئی آر درج کرکے 356 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں اب تک 105 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور 23 کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے۔

راولپنڈی ضلع میں مقدمات سٹی پولیس، نیو ٹاؤن، صادق آباد، کینٹ، آر اے بازار، ریس کورس، ویسٹریج، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، اور کلر سیداں میں درج کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں محکمہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 245 کارکنوں کے نام وفاقی حکومت کو بھجوائے تھے تاکہ انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جا سکے، ان میں 3 سابق اراکین پنجاب اسمبلی بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق یہ نام ایف آئی اے کو بھی بھیجے گئے تھے تاکہ ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جا سکے۔

مشہور خبریں۔

بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی،عمر ایوب

?️ 14 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا

بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

?️ 28 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے

’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل

?️ 19 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار

ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے ایران کی

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

?️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے

عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن

کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا

?️ 5 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ اب موبائل فون میں

دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے