راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن پہنچی تھی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کر دیا۔ ہماری آمد روانگی بھی نہیں ڈالی گئی ،ہمارے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا گیا ،ہمارے ساتھ آنے والے اہلکاروں اور گاڑیوں کو بھی تھانے سے باہر نکال دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔

تھانے میں باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔

تاہم اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے۔ تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران سے گزارش ہے کہ قانونی معاملات کو قانونی طریقےسے حل کریں اورغلط بیانی سے گریز کریں۔

ایسے بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں باہمی تعاون کے رستے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ایسی غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

۔خیال رہے کہ آج اینٹی کرپشن عدالت میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،اینٹی کرپشن حکام نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے ایک بار پھر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

🗓️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمدات میں اضافے کی منظوری دے دی

🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے

کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی

معروف ڈراما ’تیرے بن‘ کی اداکارہ سبینہ فاروق کو ’حیا‘ کا کردار کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

🗓️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) کسی ڈراما یا فلم میں اداکار کی اداکاری اگر

نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید

🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری

🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے

عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے