?️
مردان (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے بابوزئی میں تکمیل حفظ القرآن کریم الجامعہ الاسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی اُمیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا، ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، 27ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی، کھوکھلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک آج بھی بند پڑا ہے، افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو اَمن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، مسلح کارروائیوں کے حق میں نہیں ہوں، مسلح گروہ جنگ ترک کریں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دوران گفتگو انہوں نے کہا اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے شہید وزیراعظم کے ریکارڈ پر ایک نظر؛ "احمد غالب الراوی” کون تھے؟
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز صنعاء پر
اگست
لبنان کی جنگ بندی اور صہیونی دشمن کی شکست کے منظر نامے
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جو دو
نومبر
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے
?️ 12 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا
اکتوبر
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک
نومبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد شہباز گِل ہسپتال سے ’غائب‘
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل 23 دسمبر
دسمبر
داعش کی نئی نسل کہاں پروان چڑھ رہی ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ملک اور دنیا
جون
’شیر‘ کی آخری قسط کا سنیما میں شاندار پریمیئر
?️ 3 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈراما سیریل ’شیر‘ کی آخری قسط گزشتہ روز
اکتوبر