?️
مانسہرہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلے ڈھائی سال سے ہماری جماعت کے ساتھ فسطائیت اورجبر کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ہمارا لیڈر اس وقت جیل میں ہے، ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں بند رکھا گیا، ایسی ظالمانہ روایت ڈالی گئی کہ جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔
مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والے ہمارے سیکڑوں کارکن شہید کردیے گئے، سیدھی گولیاں ماری گئیں، سیکڑوں کارکن زخمی ہیں جن کا ٹرک ابھی آرہا ہے، شہدا کا ٹرک بھی ابھی آرہا ہے، ہزاروں کارکن اس وقت گرفتار ہیں، آخر ہمارے راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں۔ ہم پر تشدد نہ کیا جاتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ ہمارے ووٹرز کو بھی ہراساں کیا گیا۔ جب بھی ہم جلسہ کرنے کی اجازت مانگتے ہیں، ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، پر امن احتجاج کے لیے درخواستیں دیں تو کوئی جواب نہیں ملتا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج چھوڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب کے ساتھ مانسہرہ پہنچے تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے اور عمران خان کو نہیں چھوڑو گے تو یہ دھرنا جاری رہے گا، یہ دھرنا عمران خان کے اختیار میں ہے، ضروری نہیں ہے کہ ہر وقت دھرنے کے اندر عوام موجود ہوں، انہوں نے ہمارے لوگوں کو گولیاں ماریں لیکن میں سلام پیش کرتا ہوں پی ٹی آئی کے ورکرز کو جنہوں نے ہر پولیس اور فورسز کے اہلکاروں کو جانے دیا، کیوں کہ اہلکاروں کو بھی احساس ہے کہ ان سے غلط کام کروایا جارہا ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ہم پر امن تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گرفتار کیے گئے کارکن ہمارے بچے ہیں ، ہم انہیں رہا کروائیں گے، جیسے پہلے بھی رہا کروایا تھا۔ ہمارا پہلا سوال یہ ہے کہ گولیاں کیوں برسائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ ہوکر انصاف نہیں ملتا تو عام آدمی کا کیا حال ہوتا ہوگا ؟ پاکستانیو ! سب سوچو، مجھے 9 مئی کے مقدمے میں نامزد کردیا جب کہ میری کوئی وڈیو یا تصویر تک کسی مقام پر نہیں ملی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ اب وڈیو دکھائیں گے، میں دہرارہا ہوں کہ مجھ پر یہ پرچہ نہیں ہے کہ میں کہاں تھا، بلکہ یہ پرچہ ہے کہ میں موجود تھا۔ ایک گھنٹے میں 5 الگ مقامات پر میں کیسے ہوسکتا ہوں ؟ واضح کرتا ہوں کہ ہم پر تشدد نہ کیا جاتا تو ہم بھی جواب نہ دیتے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے کچھ ناٹک کرنے والے میڈیا والے رکھے ہوئے ہیں، اس دوران کارکنوں نے ’سوشل میڈیا زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ پختونخوا نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ہے، عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں، ہم یہ قربانیاں دیتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
مئی
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری
یوکرین کا Zaporizhzhya نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر حملہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرینی فورسز نے Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ کی خصوصی عمارت پر
ستمبر
روس اور پاکستان کا غزہ کی سنگین صورتحال پر انتباہ، فوری انسانی امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور پاکستان
جون
پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
نومبر
فلسطین کے بارے میں شمالی کوریا کا موقف
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور اس حکومت کے
نومبر
نصراللہ شہید فلسطین ہیں، ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی تحریک کے شہداء
نومبر
پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا
?️ 15 اگست 2025 پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا پاکستان کے وزیرِاعظم
اگست