دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی

اسد عمر

?️

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے اور اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کو پارٹی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزر کے علاوہ بلوچستان سےتعلق رکھنے والے خان محمد جمالی اور سندھ سے تعلق رکھنے والے امیر بخش بھٹو کو بھی پارٹی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کو گزشتہ ماہ پارٹی کا سیکریٹری مقرر کیا تھا تاکہ پارٹی کی تنظیم نو کی جاسکے، انہوں نے پی ٹی آئی صدور کے لیے 8، ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور جوائنٹ سیکریٹری کےلیے 4 ،4 افراد کو نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے صدور کے لیے سینیٹر اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عطااللہ، حمید الحق، نصیب اللہ مری اور شریف جوگی زئی کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پارٹی ملک بھر میں پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیا تھا۔

عمران خان نے پارٹی کے 8 سال پرانے تنظیمی ڈھانچے کی تجدید نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی سطح پر نئے عہدیداران کو بھی نامزد کیا تھا۔

اس مقصد کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے عامر محمود کیانی کی جگہ اسد عمر کو مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کرتے ہوئے اس عہدے پر فائز ایم این اے کو جنرل ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کردیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کو بالترتیب جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب اور سندھ پارٹی کو صدر بنایا گیا ہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بلوچستان سے پارٹی کے صدر ہوں گے۔سال 2013 کے عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کروایا تھا جس کے تحت پنجاب اور کے پی کو 4 علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں سے ہر ایک کا صوبائی سطح پر کوئی عہدیدار نہیں تھا۔

بعد ازاں 2019 میں پارٹی کی جانب سے منظور کیے گئے نئے آئین میں علاقوں پر مبنی وہی ڈھانچہ برقرار رکھا گیا جب کہ سندھ اور بلوچستان کو بھی چار علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

افغان ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کرسکتے۔ محسن نقوی

?️ 1 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام

غزہ میں نسل کشی اور انسانی المیے کے ہولناک واقعات

?️ 25 مئی 2025غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے صیہونی ریاست کے مظلوم غزہ کے

عراق کو صیہونی حکومت کی طرف دھکیلنے کے پس پردہ عناصر بے نقاب

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   المتحری پروگرام کی نئی قسط میں الجزیرہ نیٹ ورک نے

یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین

ایرانی صدر کی مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش

?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف

سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے مزاحمتی تحریک کو للکارا ہے

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: ماہرین نے سید حسن نصراللہ کی شہادت اور صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے