دوحہ امن معاہدے کی روح پامال، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا

کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت گرد تنظیموں کا مرکزِ فعالیت بن چکا ہے۔

طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہ منظم انداز میں سرگرم ہیں جس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی اور سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ طالبان حکومت اور القاعدہ کے تعلقات نہ صرف برقرار ہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ القاعدہ اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہے، دہشت گرد زابل، وردک، قندھار، پکتیا اور ہلمند کے راستوں سے پاکستان کے بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں۔

فتنہ الخوارج کی قیادت کو افغان سرزمین پر مکمل پناہ، وسائل اور مالی معاونت حاصل ہے، نور ولی محسود کو طالبان حکومت کی جانب سے ماہانہ 50 ہزار 500 امریکی ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں، دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہی عناصر جعفر ایکسپریس دھماکہ اور ثوب کینٹونمنٹ حملوں جیسے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف ناقابل تردید شواہد دستیاب ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ مہینوں کے دوران تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ تمام حقائق اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دوحہ امن معاہدہ محض کاغذی وعدہ ثابت ہوا اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیں اس معاہدے کے فریم ورک کے تحت افغان طالبان پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ علاقائی امن، استحکام اور پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے

توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے، شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان

فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

یمنی فوج کا مستعفی حکومت کے اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں

القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما ایک فرتیلا، تربیت یافتہ ہے جس

الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حکومت کا غیر انسانی محاصرہ جاری

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے