?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کیلئے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور نئے خیالات کو اپنانے کا عہد کرنا چاہیے، انسانی ترقی، مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کے لیے تخلیقی سوچ کی اہمیت کو سمجھنا ناگزیر ہے، جبکہ دوسروں کے خیالات کو سننا اور ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جدت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدت پسند امنگیں معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، ترقیاتی کاموں اور تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور جدت کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں نوجوان ای کامرس اور آٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تخلیق محض پیدائشی صلاحیت نہیں بلکہ ایک عادت ہے جو محنت اور مواقع سے پروان چڑھتی ہے، حکومت پنجاب صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز بھی کیا گیا ہے، طلبہ کو آئی ٹی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں میں سمارٹ آئی ٹی سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کے اجرا سے پنجاب کے ٹرانسپورٹ کلچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جبکہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین اور نئے لوکل روٹس کے ذریعے سفر کے نظام میں بھی جدت لائی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان تناؤ، وجہ؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم کے مطابق ہم آہنگی کا فقدان اور یہاں تک
دسمبر
ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب
اپریل
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک
فروری
جنگ بندی میں اسرائیل کو شکست دینے کے لیے لبنان کی حکمت عملی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شلبنان میں جنگ بندی اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف
نومبر
خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل
ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر
اپریل
مغرب کا بنایا ہوا عفریت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو
فروری