?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گندم فروخت کی حد کا خاتمہ اور فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنا ایک اہم ترین فیصلہ ہے، سندھ حکومت کے فیصلے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کاشتکار بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پیداوار سرکاری مراکز پر فروخت کر سکیں گے، گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کرنا اور خریداری کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن رکھنا حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کو تیز کرنے اور کم خریداری والے اضلاع میں اقدامات کی ہدایات سے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا، آبادگاروں کو ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے فیول سبسڈی کی فراہمی شفافیت اور کارکردگی کی بہترین مثال ہے، اب تک کروڑوں روپے کی بروقت ادائیگیاں ہاریوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، آبادگار اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ انہیں فوری ادائیگی اور حکومتی سہولیات میسر آئیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ہاریوں کے مفادات کے تحفظ اور صوبے کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ رکھنے کا خطرناک پیغام
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر
ستمبر
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
دنیا اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند کراے:پاکستان
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی افواج کے حملے اور
اپریل
سود کی ادائیگی کے سبب مالیاتی خسارے میں اضافہ
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی
مارچ
غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا
اکتوبر
امریکہ کے ساتھ اتحاد میں مزید عربی سرمایہ کاری منطقی نہیں
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکہ کی کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ
مئی
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون