دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی ، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کیمپس پورے ملک میں ہونے چاہئیں ،نگران وزیراعظم کاخطاب

🗓️

صوابی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی، تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیاگیا ہے، علم کی وجہ سے حضرت آدم ؑ کو فرشتوں پر فوقیت ملی، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز و ٹیکنالوجی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی میں طلبا وطالبات سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔ نگران وزیراعظم نے کہاکہ میں نے پہلی بار اس ادارےکا دورہ 90 کی دہائی کے آخر میں کیا تھا۔ اس ادارے کو بہترین پایا ۔اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کا خواب جن لوگوں نے دیکھا تھا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اس قسم کےاداروں کا قیام پاکستان کے مقاصد اور اہداف کاحصہ ہیں جس کے لئے پاکستان کی تخلیق ہوئی ۔ پاکستان ایسے ہی اداروں کے قیام کے لئے معرض وجود میں آیا تھا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ایسے مواقع فراہم کر سکیں جہاں وہ نہ صرف اپنے آپ اور اپنے خاندان کے لئے بہتری کرسکیں بلکہ دنیامیں اپنا مقام بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی طرز پر مزید ادارے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ حضرت آدم ؑ کو علم کی وجہ سے ہی فرشتوں پر فوقیت ملی۔ اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیاگیا ہے۔ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ذریعے پاکستان دنیا میں علم و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپناحصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے کیمپس تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں۔ ابتدائی طورپر اسلام آباد میں اس کے کیمپس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔

ہم اس کےلئے اپنا بھرپور کردار ادارکریں گے۔ دنیامیں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کوئی ایسی چیزنہیں ہے جو ایک دم ختم ہو جائے، اس میں تخلیق کا عمل جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ان اداروں میں زیر تعلیم ہماری نوجوان نسل مستقبل کی قیادت ہے۔

مشہور خبریں۔

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

قاہرہ نے تل ابیب کو فلسطینی قیدی کی رہائی پر مجبور کیا

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      صیہونی حکومت کے عرب امور کے ماہر یونی

بن سلمان نے سعودی وزراء کونسل کی صدارت سنبھالی

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے

ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار

چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

🗓️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل

🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد

نئے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا نیا موقف

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں اعلان کیا ہے کہ

نیتن یاہو کو گرانے کی کوششیں شروع

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے