?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو صدر بننے کا مشورہ دے دیا، سینئر سیاستدان کہتے ہیں کہ 2018ء میں سب ن لیگ والے فیض یاب ہو کر ڈرے ہوئے تھے، میں نے شہباز شریف کو کہا دھاندلی پر وائٹ پیپر تیار کرتا ہوں لیکن سب ڈر گئے۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق اور نواز شریف کو جانتے ہوئے کہوں گا کہ نواز شریف دل بڑا کریں، وزیر اعظم بننے والا چکر چھوڑیں اور صدر بن جائیں، موجودہ صورتحال میں ان کے لیے بہتر ہے وہ وزارت عظمیٰ کو چھوڑیں اور ملک و جمہوریت کے لیے بہتر ہے ہیڈ آف اسٹیٹ بن جائیں۔
مشاہد حسین نے کہا کہ میں نہیں چاہتا نواز شریف چوتھی بار پھر نکالے جائیں کیوں کہ اب ہائبرڈ پلس سسٹم ہے جس میں نواز شریف کا گزارا نہیں ہو سکتا، اسی وجہ سے 6 میں سے 3 وزرائے اعظم کو جیل جانا پڑا اور نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں، وہ 3 بار اس ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں، چوتھی بار بن کر کون سا گنیز بک آف ریکارڈ میں نام لانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایک سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور نیشنل حکومت ہوگی، ساری سیاسی جماعتیں اس دائرے کے لیے تیار ہیں جس میں وہ کام کریں گی، مدر آف آل ڈیلز یہ ہے کہ ایلیٹ اور سٹریٹ میں اتنا بڑا فاصلہ نہیں رہ سکتا، اس فاصلے کو ختم کرنا ہے اور میرے خیال میں یہ ہو جائے گا، دیکھ لیں جو زیادہ فیورٹ تھے اب وہ تھوڑے کم رہ گئے ہیں، یہ پیاروں کی لڑائی ہے جس میں کہا جاتا ہے تم واپس آ جاؤ کچھ نہیں کہا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک کو جوڑتی ہیں اس لیے قومی سلامتی کو مد نظر رکھا جاتا ہے، یہ واضح ہے سب کو کچھ نہ کچھ ملے گا، ہم شاہ محمود قریشی کی بات کرتے ہیں وہ بھی دیکھیں جو نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہوا، نواز شریف سابق وزیر اعظم تھے انہیں دھکا دیا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں، اس وقت تو پی ٹی آئی والے خوشیاں منا رہے تھے اب سبق سیکھیں۔
مشہور خبریں۔
ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز اور صیہونیوں کے فریب کی تفصیلات
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے
اپریل
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر
صیہونی حکومت کو شدید ترین بحران کا سامنا ہے:امریکی اخبار
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے بنجمن نیتن یاہو کو اس
مارچ
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر یلغار
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی
جون
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب
جنوری
امریکیوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے کیونکہ قسطوں کی ادائیگی زیادہ مقبول ہو رہی ہے
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت ایک امریکی ہفت روزہ نے رپورٹ کیا ہے کہ معاشی
مئی
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر