دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں جب کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست ہوئی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک-افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مردان کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی گفتگو کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت پرپاک فوج اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

اس دوران، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جب کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

اساتذہ نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

مشہور خبریں۔

یورپی تجارتی بندرگاہوں میں اعلی منظم جرائم پر یوروپول کی رپورٹ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ دنیا میں بندرگاہیں عالمی

انسانی حقوق کمیشن کو سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں سست روی پر تشویش

?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی)

ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا

حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے

رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا

وزیر خارجہ کا بیان آئین ترمیم کےلئے PTI کے پاس اکثریت نہیں ہے

?️ 7 فروری 2021ملتان: (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

جوزف عون کی قومی مزاحمتی پوزیشنز اور شیخ نعیم قاسم کی تعریف

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے شہداء سید حسن نصر

پرویز الہٰی کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ عظمی بخاری

?️ 13 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے