دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ارشد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص” شروع کیا، اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں، اس نے پاکستان کو فتح دی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں، عورتوں سمیت بےگناہ شہری شہید ہوئے، ، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران پاک افواج نے مسلح افواج نے 26 بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، دو جگہ پر بھارت کے فضائی دفاعی ایس 400 نظام کو تباہ کیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ صورت گڑھ، سرسہ، اودھم پور، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے پونچھ میں بھارتی ریڈار سٹیشن تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکرگزار ہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنگ میں بہترین کردارادا کیا، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت سے کیے تاکہ سویلینز نشانہ نہ بنیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گولے پھینکنے والی تمام پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، پاک فوج نے بھارتی مواصلاتی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے بھی مشکور ہیں، پاکستان کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، مسلح افواج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی تھی، کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیاس اور نگروٹہ میں براہموس میزائلوں کے سٹوریج سٹیشنوں کو تباہ کیا گیا، بھارت کے جی ٹاپ میں 10 اور نوشیرہ میں 80 بریگیڈ کو تباہ کیا گیا، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے بھارتی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے زیراستعمال سسٹم کو مفلوج کیا، پاکستان کی جانب سے بھرپور سائبر حملے بھی کیے گئے، پاکستان کا ردعمل درست، مناسب اور محدود تھا، ہم نے بتایا تھا کہ ہم جواب دیں گے، ہم نے بتایا تھا جواب ہماری مرضی، وقت اور جگہ کے تعین کے حساب سے ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو استعمال کیے، بھارتی، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی ویڈیوز پیش کر دیں، اور یاد دلایا کہ ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا، بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ پاک فوج نے ان کی تنصیبات تباہ کیں، بھارتی یا عالمی میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوا کہ پاکستان نے سول آبادی پر حملہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جن کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی

OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے

صیہونی حکومت کے حملوں کے باوجود مزاحمتی ہتھیاروں پر لبنانی کابینہ کا اجلاس

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی کابینہ آج صدارتی محل میں ملک کے مقاومت کے

عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک

مراکش ورلڈ کپ میں سیاسی مقاصد کی تلاش میں:رائے الیوم

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:مراکش ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کامیابی کو مغربی صحراؤں کے

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

’پاکستان کو رواں مالی سال بیرونی قرضوں کی مد میں 25 ارب 90 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں‘

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو مالی سال 26-2025 میں بیرونی قرضوں

اندرونی خطرات فوج کی فوجی طاقت کو تباہ کردے گی :صہیونی تھنک ٹینک

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیاسی بحران کے اس حکومت کی فوج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے