?️
راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے حاصل امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی ۔دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی، جامع حکمت عملی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا ہے کہ بلوچستان عوام کی سکیورٹی فورسز کی حمایت سےصوبے میں استحکام آیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی، جامع حکمت عملی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ ویسٹرن زون کے مؤثر انتظام سے پاکستان افغانستان کی بحرانی صورتحال سے محفوظ رہا۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے ۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے بیٹے کی امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کی خواہش!
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدارت کے لیے انتخاب
جون
فلسطین کی مکمل آزادی کے خلاف کی جانے والی ہر کوشش ناکام ہوگی:حماس
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر
دسمبر
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سینئر حکام کرپشن مین مبتلا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:بدعنوانی کے اسکینڈلز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اکتوبر
امریکہ یوکرین کے ساتھ بھی وہی کرے گا جو افغانستان کے ساتھ کیا:امریکی سماجی کارکن
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:انسانی ہمدردی کے امور میں سرگرم ایک امریکی سماجی کارکن نے
اپریل
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی
مئی
عراق اور امریکہ کے مذاکرات کے موقع پر سعودی چینل کی ایران کے خلاف جھوٹی خبریں
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی فوجی انخلا کے سلسلہ میں بغداد – واشنگٹن
جولائی