?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں خوشحال پاکستان فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معرکہ حق کی کامیابی کا جشن ہر فورم پر منارہا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی ہے، پوری دنیا نے مانا پہلگام واقعہ انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن تھا انڈیا ابھی تک پہلگام واقعہ کے قصور واروں کو سامنے لانے میں ناکام ہے، پاکستان ایئر فورس نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا پاکستان ایئر فورس نے رافیل سمیت انڈیا کے چھ طیارے گرائے ایک ایک قدم پر تفصیل سے مشاورت ہورہی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ انڈیا ہم سے پانچ گنا بڑا ملٹری مائٹ ہے، افواج پاکستان نے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا ہے، انڈیا گھٹنے ٹیک کر سیز فائر کیلئے مجبور ہوا ہے، ہم امن پسند قوم ہیں لیکن جارحیت کا جواب دو گنا جارحیت سے دیا جائے گا۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کا سارا پروپیگنڈا بے نقاب ہوا اللہ تعالیٰ نے سبز پاسپورٹ کو عزت دلوائی ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، پاکستان نے تاقیامت قائم و دائم رہنا ہے، ہم نے انڈیا کو ہر فورم پر شکست سے دوچار کیاہے، پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہماری فوج کے پاس شہادت کا جذبہ ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی عوام صیہونیوں سے مطمئن نہیں
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے شہریوں کو سب
نومبر
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور
فروری
پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر
جولائی
9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کرنے والوں سے رعایت ہوئی تو ملک نہیں بچے گا، وزیراعظم
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری
مئی
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
?️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب
نومبر
قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب
مارچ
امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک
مئی