?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں ، یہ 1 بلین امریکی ڈالر کی کمی ہے کیوں کہ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6 اعشاریہ 2 بلین امریکی ڈالر تھا جب کہ دسمبر 2021 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں دسمبر 2020ء میں 2.366 امریکی ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا اور اب برآمدات 2.761 بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہیں ، دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کے زمرے کے بارے میں مزید تفصیلات جلد ہی شیئر کی جائیں گی جب ہم انہیں مرتب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران 12.110 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد بڑھ کر 15.125 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں جب کہ اس مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 بلین امریکی ڈالر تھا۔ علاوہ ازیں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں، معاشی پالیسیاں باکل درست سمت میں جا رہی ہیں، معاشی ترقی گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے، صنعتی پیداوار، برآمدات ویلیوایڈیشن اور ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔
اے آروائی کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت میکرواکنامک مشاورتی گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعطم عمران خان کو معاشی واقتصادی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا میں جب معیشتیں منفی اثرات سے متاثر ہو رہی تھیں، تو پاکستان میں حکومتی پالیسیوں کے باعث نہ صرف وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے، بلکہ حکومت نے شرح نمو کو بھی 3.9 فیصد تک برقرار رکھا۔
وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی بحرانوں اور کورونا معاشی مشکلات کا بہترین مقابلہ کیا ، صنعتی پیداوار، برآمدات ویلیوایڈیشن اور ریونیو میں زبردست اضافہ ہوا ہے، معیشت اب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ، معاشی پالیسیاں باکل درست سمت میں جا رہی ہیں، معاشی ترقی گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل
مئی
یمنی قوم کا محاصرہ ایک جنگی جرم ہے: یمنی حکومت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر
دسمبر
اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا
?️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم
اگست
کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان
اپریل
شہبازشریف کی بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں
جولائی
بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ
مئی