دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار

سیلاب

?️

کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے۔

سیلاب سے مہاراں پتن، رام کلی، کوٹ کوڑا، شاہ ابو طاہر سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے، زمینی کٹاؤ خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مکئی، کپاس، تل کی فصلیں مکمل طور پر تباہ، کاشتکاروں کا شدید نقصان ہوا۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ادویات، رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔

ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئیں، فوج طلب کر لی گئی، بریگیڈیئر مصور خان، ڈی سی لبنی نذیر، اے سی اصغر اقبال نے بیٹس کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو کی بھی آمد ہوئی، انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی، بہاولپور، لیہ، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

الرٹ کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، علاقہ مکینوں کو اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی فوری ہدایات دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کراچی، لاہور سمیت 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے 21 اضلاع سے جمع کیے گئے

12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرے فلسطینی کی شہادت

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  آج جمعرات کی صبح آزاد فلسطینی ایمن محسن کو صہیونی

چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

?️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:       شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک

پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ

آپریشن بنیان مرصوص مکمل؛ 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار

?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے