خیبر پختونخوا: کرم میں متحارب گروہوں کا جنگ بندی پر اتفاق

?️

خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں متحارب فریقوں نے جھڑپیں روکنے اور دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ 24 اکتوبر کو شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران 25 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی پولیس افسر محمد عمران نے ڈان کو بتایا کہ ضلع میں مکمل جنگ بندی ہے، آج ایک گولی بھی نہیں چلائی گئی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنکرز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام زندگی کو جلد از جلد معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اگرچہ حکام نے اصرار کیا کہ متنازع ویڈیو کلپ کے باعث 24 اکتوبر کو جھڑپیں شروع ہوئیں لیکن تنازع کی بنیادی وجہ حساس ضلع میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔

صوبائی دارالحکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس زمینی تنازع کے لیے حکومت نے اسپیشل لینڈ کمیشن تشکیل دیا جس کا کام تکمیل کے قریب ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ کوہاٹ کے جرگہ اراکین نے علاقے میں امن کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا۔

عہدیدار نے کہا کہ حکومت ایک، دو روز میں تمام بند راستوں کو دوبارہ کھولنے کی پوری کوشش کرے گی تاکہ نظام زندگی معمول پر آجائے اور علاقے میں روزمرہ استعمال کی اشیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

عہدیدار نے کہا کہ مجموعی طور پر 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اب دونوں گروپوں نے بنکر خالی کرنے پر اتفاق کیا ہے، شرپسندوں کے درمیان لڑائی نے عام لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ کئی جرگوں کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی عمائدین، حکومتی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ضلع کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد کی۔

مشہور خبریں۔

چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں، سارے کیسز ختم ہوجائیں گے، عمران خان

?️ 7 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب 48 نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس اور فلسطینی

اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل

جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت تباہی کے دہانے پر

?️ 15 اکتوبر 2025جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت

5 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی خاندان غذائی عدم تحفظ کا شکار:عبرانی میڈیا

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں 530000 سے

شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا

وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا

کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے