خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا کُرم میں فریقین سے اسلحہ لینے کا متفقہ فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع کُرم میں قیام امن کے لیے فریقین سے اسلحہ لیا جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے طویل مشاورت کے بعد لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کیا جائےگا، دونوں فریقین تمام اسلحہ جمع کرائیں گے جس کے لیے فریقین حکومت کی ثالثی میں آپس میں ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اُٹھائے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ہر سطح پر امن یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے، اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور عسکری حکام نے بریفنگ دی۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرکے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایوان وزیر اعلیٰ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 130 اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے کے بعد کرم میں معمولات زندگی بحال ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ مسلح تصادم کے نتیجے میں بند کی جانے والی موبائل فون سروس بھی بحال ہوگئی تھی۔

21 نومبر کو ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں اسی ہائی وے پر ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے مسلح فسادات کی ابتدا کی تھی، جس کے بعد سے ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا، پہلے دن دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اس کے بعد مسلح تصادم میں مزید کئی افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

احاطہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے پر آئی جی کی سرزنش، فوری رہا کرنے کا حکم

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ

وزیر اعظم نے خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار کر لیا

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم نے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے

روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

?️ 15 ستمبر 2025روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روس اور اس کا

وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون

?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریاں، پناہ گزینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا

?️ 11 مارچ 2021جموں (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے  روہنگیا مسلمانوں کے خلاف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدرکی تقریر پر امریکی عہدیدار کا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ کی

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تردید نہ کر کے اعتراف جرم کرلیا ہے،وزیر اطلاعات

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے