?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں حادثات کے دوران 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔
لوئردیر میں تودہ گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔
علاقہ نوتھیہ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 15 مویشی ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔
بارش کے باعث پشاور میں یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 21 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے، مالم جبہ میں برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہے، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ ایریا میں 68 اور سٹی میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ بارش دیر میں 93 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مردان تخت بھائی میں 80، کالام میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مختلف واقعات میں برفباری کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
سوات مالم جبہ میں برفباری میں پھنسے ہوئے 6 سیاحوں اور کاغان راجگال میں محصور خاندان کے 4 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر متنقل کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
جرمنی میں کلینکوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:عملے کی کمی اور اربوں اضافی اخراجات جیسے مسائل کی وجہ
جون
امریکی وفد اور الجولانی کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خلاف پابندیاں منسوخ کرنے اور تحریر الشام گروپ
دسمبر
حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا
مئی
داعش وسطی ایشیا اور روس میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہے:روس
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے
اکتوبر
ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا
جون
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
?️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر