خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے دو اہلکار شہید

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں حملے کی تصدیق کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر کے ضلع باڑہ کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نائب صوبیدار حضرت گل اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی نذیر اللہ محسود شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کا عمل جا ری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جہاں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ روز (7 اپریل) کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دستی بم حملے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید اور دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے تھے۔

صوابی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا اے ایس آئی ساحر خان اور کانسٹیبل گل نصیب اور اعجاز افطار سے قبل یار حسین بازار کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے افطار کے لیے یار حسین تھانے کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان/عسکریت پسند ان کی گاڑی کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں کوہاٹ پولیس کے اہلکار ایاز اور قاسم پر میرزئی کے علاقے بنوں روڈ پر اس وقت شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جب وہ نماز تراویح کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لیے مسجدِ ابوبکر اور مسجدِ حمزہ کی جانب جارہے تھے جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: ایئر چیف

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر

آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، نگران وزیر صحت

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا

پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں: شیخ رشید

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے

فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی

پاکستان اپنے وسائل جنگ لڑنے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم

?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

پاکستانی وزیر اعظم: اسلام آباد بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایک غیر

کراچی:  شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں

?️ 11 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے 

عمران خان نے پیغام دیا، بجٹ کی منظوری میری طرف سے ہوگی. علی امین گنڈا پور

?️ 18 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے