خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

علی امین گنڈاپور

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ اضلاع کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، اجلاس میں بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں میں 411 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 352 کے لواحقین کو معاوضوں کی مد میں ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین میں اب تک 704 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اسی طرح 132 زخمیوں میں سے 60 کو معاوضوں کی مد میں 30 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے، 571 مکمل تباہ شدہ گھروں میں سے 367 کے مالکان کو اور 1983 جزوی متاثرہ گھروں میں سے 1094 کے مالکان کو معاوضے دیئے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر گھروں کے نقصانات کی مد میں 595 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی آئندہ دو روز میں مکمل کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں میں اب تک 29 ہزار 631 فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ معاوضوں کی ادائیگی کے فوری بعد بحالی کے عمل کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی ون دفاتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ فیلڈ میں جا کر تیار کئے جائیں جبکہ دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کی ڈیسلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے لئے ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے

کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت

سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج

?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی

?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18

ہندوستان کا امریکہ کے تعاون سے ایک طویل مدتی دفاعی منصوبہ تیار

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی نے

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوگی؟

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں، بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پر اہم تبدیلیاں

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا

سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے