🗓️
کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے کشیدہ علاقوں بگن، چھپری، چھپری پروان، مندوری میں آپریشن کیا جائے گا، تاکہ علاقے سے بےامنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران متاثرین کے لیے کیمپ ضلع ہنگو میں قائم کیے جائیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ہنگو میں 2 کالجزز، ریسکیو کمپاؤنڈ اور جوڈیشل بلڈنگ میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے، 4 ڈرائیورز کی تشدد زدہ لاشیں بھی بگن کے علاقے سے ملی تھیں۔
ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں خبر آئی تھی کہ امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن میں حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ کیو) قیصر عباس نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اب تک جن افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ایک اور سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز اور 2 مسافر بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
لانگ مارچ: آئینی خلاف ورزی کا خطرہ واضح ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس
🗓️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
نومبر
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
🗓️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل
آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
ستمبر
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ظالمانہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا
🗓️ 3 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام
فروری
آئینی ترمیم پر اتفا ق رائے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ سے
اکتوبر
امریکہ کا صیہونیوں کو ایک اور جھٹکا
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک میں صیہونی حکومت کے اداروں
جولائی
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
🗓️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ