?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوندکاری کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا، آلہ سماعت کی تنصیب کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، صحت کا رڈ پلس کے تحت صوبے بھرمیں ایک کروڑ چھ لاکھ افراد کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، صحت کارڈ کے اجراء سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ کابینہ نے صوبے میں لائف انشورنس سکیم اور صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اس دوران کابینہ نے صوبے بھر میں بغیر کسی امتیاز کے لائف انشورنس سکیم کی منظوری دی، سکیم کی سالانہ لاگت 4.5 ارب روپے ہے، اسٹیٹ لائف کے ذریعے سکیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صحت کارڈ کے تحت علاج کے دوران وفات پر انشورنس کوریج دی جائے گی، ایک کروڑ 5 لاکھ خاندان انشورنس سکیم کے دائرے میں شامل ہوں گے جب کہ صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخواہ ڈیجیٹل پیمنٹ اور فِن ٹیک سٹریٹجی 2030ء کی بھی منظوری دی جس کے ذریعے سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹل اور عوام کے لیے لین دین آسان ہوگا، فِن ٹیک، نجی شعبہ اور حکومت کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل
عامر خان نے کونسی تین خواتین کو اپنے زندگی میں سب سے زیادہ اہم قرار دیا؟
?️ 4 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے
جولائی
کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا
مئی
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم
جولائی
اسرائیلی فوج: قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی حماس کو تباہ کرنا ممکن نہیں
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے کابینہ
جولائی
شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے
اکتوبر
ٹرمپ کے جوہری دعوے کی تصدیق ممکن نہیں
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرآب جوہری
اگست
وبائی امراض کے تدارک کیلئے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ
جنوری