?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے اور یہاں کے اسٹاف کی خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کی اعلیٰ خصوصیات شہریوں کے لیے ایک مثبت تجربہ ثابت ہوں گی۔
وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایف پی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اس مرکز میں خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کے لیے سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، انہوں نے سٹاف ممبرز کی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرز ٹرینرز کی زیر نگرانی یہ ٹیم نہ صرف وطن میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کر چکی ہے، اور ان کی خوش اخلاقی اور احترام عوام کی خدمت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ سٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے۔
وزیر اعظم نے اس ادارے کے قیام میں شامل محنت کشوں، سٹڈی گروپس اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیاری کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو عوام کی خدمت میں کامیاب بنائے اور اس کی مزید توسیع کے منصوبے جلد مکمل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ صرف یہاں ایکسپینشن کرنی ہے بلکہ مظفرآباد میں بھی اسی طرح کا شاندار سینٹر قائم کیا جائے گا، جو حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر کی حکومت کو دیا جائے گا، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں کے بھائی بہن اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بعد میں مزید سینٹرز کھولنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہاں کی مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ کی بہترین کارکردگی اور خوش اخلاقی سے یہاں آنے والے صارفین متاثر ہوں اور مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے آئیں، تاکہ یہ ادارہ جس مقصد کے لیے بنایا گیا اور جس سرمایہ سے قائم ہوا، وہ بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچ سکے۔ آپ کی خدمت، مسکراہٹ اور الرٹس نہ صرف دین میں بلکہ دنیا میں بھی آپ کے لیے اجر کا باعث بنیں گی۔


مشہور خبریں۔
مادورو کے اہم اتحادی کی گرفتاری، الیکس ساب کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 5 فروری 2026 مادورو کے اہم اتحادی کی گرفتاری، الیکس ساب کو گرفتار کر لیا
فروری
تل ابیب نے 132,000 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: غزہ حکومت
?️ 1 جنوری 2026 سچ خبریں: غزہ پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر کے سربراہ اسماعیل
امیر قطر اور صدر امارات کے درمیان اہم ملاقات
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور
فروری
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آبنائے ہرمز سے متعلق نشست ملتوی
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آبنائے ہرمز کے بارے
اپریل
شام کے خلاف اسرائیل کی نئی سرحدی خلاف ورزیاں
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:شام کے مقامی ذرائع نے جنوبی شام میں قنیطرہ کے
اپریل
ماسکو ایران کی حمایت کے لیے روس کے عملی فریم ورک کی وضاحت کرتا ہے
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور
فروری
ٹرمپ نے صرف فجیرہ کو تباہ کروایا اور واپس لوٹ آئے!
?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:ابتدائی طور پر، امریکی دہشت گرد ریاست کے سربراہ ڈونلڈ
مئی
ایران کے میزائل ابھی تک صیہونیوں کے ڈراؤنا خواب
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:نئی صیہونی دستاویزات کے مطابق حیفا ریفائنری کو ایران کے میزائل
جولائی