خفیہ اداروں نے مجھ پر عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع دی ہے، ایمل ولی خان

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے اُن پر عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع دی ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔

 ایمل ولی خان نے خیرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں نے فون کالز ٹریپ کرکے ان خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے انہیں اطلاع دے کر خبردار کیا کہ عسکریت پسند ان پر حملہ کرسکتے ہیں، خفیہ اداروں نے فون کال ٹریس کرکے انکشاف کیا کہ چارسدہ کے عسکریت پسند مجھ پر حملے کرنے کے لیے افغانستان سے واپس آئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ خفیہ اداروں نے انہیں خبردار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ چارسدہ میں عسکریت پسندوں کے حملوں کا پہلا ہدف میں ہوسکتا ہوں‘۔

ایمل ولی خان نے بتایا کہ خطے میں سلامتی کی صورتحال اچانک خراب نہیں ہوئی اور میں نے امریکی سفارکار کو آگاہ کیا ہے کہ خطے کو ان کے جغرافیائی کی وجہ سے نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے حالیہ ملاقات میں امریکی سفارکارکو کہا تھا کہ عالمی طاقتوں نے پختون سرزمین کو بے دردی سے استعمال کیا۔‘

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ کئی بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کی قیادت میں تبدیلی سے پاکستان باالخصوص خیبرپختونخوا شدید متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔

ایمل ولی خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر کو کس نے ’آئینی حق‘ دیا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کریں، یہ کام پارلیمنٹ کا ہے۔

اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے پشاور میں مرکزی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد جرگے منعقد کرنے کے بعد حکام نے عسکریت پسند طالبان کو معاف کردیا ہے اور وہ کھلے عام شہر میں موجود ہیں۔

ایمل ولی خان نے اپنا بیان میں کہا کہ جس کور کمانڈر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے انہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبے کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو فوج اور حکام اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور جارحیت کے واقعات میں امریکا اور طالبان ایک پیج پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

امام خمینی نے اپنے علم اور قیادت سے اسلام کو زندہ کیا: شیخ نعیم قاسم

🗓️ 4 جون 2022سچ خبریں:  امام منتظربین الاقوامی سوسائٹی کے سربراہ حاج حبیب اللہ نے

ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا

🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک

ہم اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر رہے ہیں: حماس کے اہلکار

🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زہر جبرین نے زور

سعودی ولی عہد کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے 24 ملین ڈالر مختص

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی

لندن میں نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز

آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز

🗓️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے

نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ

🗓️ 29 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے